نگران حکومت عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی ،صوبائی وزیر محنت

نگران حکومت عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی ،صوبائی وزیر محنت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے نگران وزیر برائے محکمہ مال، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ونارکاٹکس کنٹرول اور محکمہ محنت مقدس اللہ نے کہاہے کہ نگران حکومت اپنے مینڈیٹ کے مطابق صوبے کی عوام کی فلاح وبہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر ہرممکن اقدامات کرے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنے متعلقہ محکموں کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعداعلیٰ حکام سے اپنے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خیبرپختونخوا کے سینئر ممبر بورڈ آ ف رینو ظفر اقبال ،سیکرٹری ریوینو محمد قیصر، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انور خان اورایڈیشنل سیکرٹری ایکسائز عطاء الرحمن کے علاوہ دیگر متعلقہ حکا م نے نگران وزیرسے ملاقات کی۔حکام کی جانب صوبائی وزیر کو محکمہ مال اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے انتظامی امور کے علاوہ خدمات کی فراہمی اور ان محکموں کو درپیش چیلنجز سے بھی تفصیلی طورپر آگاہ کیا گیا۔ نگران وزیر نے محکمہ مال اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے محکموں کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے اور حکومتی اہداف حاصل کرنے اور محاصل میں اضافے کے لئے جدید خطوط پرکام کرنے پر زور دیا۔ انہو ں نے کہاکہ محکموں کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور عملے کی استعداد کار میں اضافے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔ وزیر مال نے کہا کہ نگران حکومت اپنے آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے عوام کو خدمات کی فراہمی یقینی بنانے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات کرینگے ۔