بہتر کارکردگی کی بدولت آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرینگے :پی ٹی آئی کنونشن بونیر

بہتر کارکردگی کی بدولت آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرینگے :پی ٹی آئی ...

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحصیل خدوخیل میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیاب ورکرز کنونشن ۔کنونشن میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ڈسٹرکٹ کونسل بونیر کے ممبر افسر خان کے رہائش گاہ پر منعقدہ ورکرز کنوشن سے پاکستان تحریک انصاف این اے 9 کے امیدوار شیراکبر خان ۔پی کے 22 کے امیدوار کبیر خان ایڈوکیٹ ،اقبال خان اف پنجتار ۔افسر خان اور اقبال خان اف ناوہ گئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف بونیر کے تین صوبائی اور ایک قومی نشست پر کامیابی حاصل کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 22 کے عوام نے اے این پی کے امیدوار سردار خسین بابک پر دو مرتبہ اعتماد کا اظہار کیا تھا ۔مگر انہوں نے عوامی خدمت کی بجائے ذاتی بنک بیلنس بڑھائے ۔اے این پی کے ممبر صوبائی اسمبلی نے نوکریوں کے عوض عوام سے لاکھوں روپے رشوت لی ہے ۔مقررین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے چوروں اور ڈاکوں کے خلاف جو مہم شروع کی ہے ۔پی ٹی ائی کے ٹائیگر انکے شانہ بشانہ ہوں گے ۔اے این پی اور ایم ایم اے کے دور عوام ابھی تک نہیں بھولے ۔اے این پی نے امریکہ سے اربوں ڈالرز لیکر ملاکنڈ ڈویژن کے 35 لاکھ پختونوں کو ائی ڈی پیز بنادئے ۔اور انکے سروں پر ڈالرز لیکر اپنے کارکنوں میں تقسیم کئے ۔سردار حسین بابک نے پانچ سال اپنے حلقہ کے عوام کی خدمت کی بجائے پشاور میں گزارے ۔الیکشن قریب اتے ہی سردار حسین بابک کو حلقہ کے عوام یاد اگئے ہیں ۔مگر ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ اس دفعہ یہاں کے عوام انہیں ووٹ نہیں دیں گے ۔بونیر میں پاکستان تحریک انصاف ایک مضبوط سیاسی قوت ہے ۔تمام سیاسی جماعتیں مل کر بھی پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کرسکتی ۔جماعت اسلامی ااور اے این پی نے باری باری بونیر کے عوام سے ووٹ لیکر انکے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی ۔پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میں شحصیا ت کو مضبوط کرنے کی بجائے اداروں کو مضبوط کئے ۔یہی وجہ ہے کہ ہمارے مخالفین ترقیاتی منصوبے کے بارے میں ہم پر تنقید کررہے ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف دوبارہ اقتدار میں اکر پورے صوبہ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھائے گے ۔اس موقع پر کارکنوں اور عہدیداروں نے شیراکبر خان اور کبیر خان ایڈوکیٹ کی الیکشن مہم چلانے کا بھر پور طریقہ سے چلانے کا عہد کیا اور کہا کہ انشاء اللہ 25 جولائی کو این اے 9 پر شیراکبر خان اور پی کے 22 پر کبیر خان ایڈوکیٹ باری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے