شانگلہ ،عید کے بعد بھی سیاحوں کا رش برقرار،یخ بستہ ہوائیں

شانگلہ ،عید کے بعد بھی سیاحوں کا رش برقرار،یخ بستہ ہوائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ میں عید کے بعد بھی سیاحوں کا رش برقرار،پانچویں روز بھی سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا امد جاری رہا،یخ تنگی سمیت سیاحتی مقامات میں سیاحوں کا موج میلے ۔سیاح موسم سے اورقدرتی مناظر سے خوب لطف اندوز مگر سہولیات کا فقدان نے سیاحوں کو مشکل میں ڈال دیا ،سیکورٹی کا بہترین انتظامات پر سیاح مطمئن، عوام کا ڈی پی او شانگلہ راجہ عبدالصبورکو خراج تحسین۔ سڑکوں کی خیسہ حالی اور ہوٹل نہ ہونے پر سیاح نالاں نظر ارہے تھے، وقفے وقفے سے بارش نے وادی شانگلہ میں یخ بستہ ہواؤوں کا راج رہا۔وادی شانگلہ قدرت خوبصورتی میں اپنی مثال اپ ہے یہاں کے بلند وبالاآبشار ہرے بھرے کھیت اور گھنے جنگلات،ٹھندٰ پانی کے چشمے اور دریا اورخوڑ،ہرطرف سے سبزہ ہی سبزہ تو سیاح لطف اندوز ہورہے ہیں لیکن سہولیات کی فقدان نے سیاحوں کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے اگر حکومت شانگلہ کی سیاحتی مقامات میں ریسٹ ہاوسیز،گیسٹ ہاوس،اور سڑکوں کے ساتھ ساتھ سہولیات مہا کریں تویہ علاقہ مری اور کالا م سے کم نہیں،یہاں کا موسم انتہائی موزون اور ماحول بہت صاف ہے،حکومت شانگلہ جیسے پہاڑوں سلسلوں کے دامن میں واقع قدرتی حسن سے مالامال خوبصورت علاقوں کو خصوصی توجہ دی جائے ،سڑکوں ،ہوٹلوں ،چیئرلفٹوں سمیت بنیادی سہولیات فراہم کیا جائے تو ایک طرف سیاحوں کی شعبے میں ترقی ہوگی تو دوسری طرف یہاں کے مکینوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔۔