پولیو کا خاتمہ نیشنل ایمرجنسی ہے محکموں کو مربوط کوششیں کرنے کی ضرورت ہے :اکبر خان مروت

پولیو کا خاتمہ نیشنل ایمرجنسی ہے محکموں کو مربوط کوششیں کرنے کی ضرورت ہے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)نگران صوبائی وزیر برائے صحت وپاپولیشن ویلفیئر اکبرجان مروت نے کہا ہے کہ پولیو کاخاتمہ نیشنل ایمرجنسی ہے جس کے لئے تمام متعلقہ محکموں کو مربوط کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کے روز ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے دور ے کے دوران کی جہاں انہیں اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا عابد مجید ،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ایوب روز، ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر اکرم شاہ، ڈاکٹر امتیاز علی شاہ ،ڈاکٹر جوہر، ڈاکٹر علاؤ الدین اور ڈاکٹر اعجاز علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اکبر جان مروت نے اس موقع پر باتیں کرتے ہوئے محکمہ صحت کی پولیو کے حوالے سے خدمات کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے نگران دورحکومت کے دوران پولیو کے خاتمے کے لئے کوئی مقصدی کام کرناچاہتے ہیں ۔اس موقع پر سیکرٹری صحت عابد مجید نے نگران وزیر صحت کی طرف سے پولیو کے خاتمے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کااظہار کرنے پر ان کاشکریہ اداکیا ۔قبل ازیں ای اوسی کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر عاطف الرحمن نے اپنے ادارے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیو کے کیسز میں 2014 کے بعدنمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔