مٹہ،4یونین کونسلوں کے باشندوں کا ناروا لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کیخلاف مظاہرہ

مٹہ،4یونین کونسلوں کے باشندوں کا ناروا لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کیخلاف مظاہرہ

مٹہ ( نمائندہ پاکستان ) مٹہ تحصیل کی چار یونین کونسلوں کی ہزاروں لوگوں کی علاقے میں بجلی کی نارواء لوڈ شڈنگ اور کم وولٹیج کی خلاف بھر پور پرامن احتجاج لوگ قافلوں کی شکل میں وپڈا دفتر مٹہ پہنچ کر شدید نعرہ بازی پاک فوج کے زیر نگرانی کامیاب مذاکرات ہونے کی بعد مظاہرین پرامن منتشر ہوگئے متاثرہ علاقوں میں پندرہ دنوں کی اندر بجلی کی مسئلے کو حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے پر اتفاق ہوگیا پاک فوج انتظامیہ واپڈا اور عوام ملکر علاقے کیلئے فیڈر کی لائن کو مکمل کرنے کیلئے کام کرینگے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ تحصیل کے چار یونین کونسلوں یونین کونسل چپریال گوالیرئی برتھانہ اور بہا کی ہزاروں افراد نے سید اظہار اللہ سیراج خان اور دیگر علاقے کے مشران کے زیر قیادت ان علاقوں میں بجلی کی نارواء لوڈشڈنگ اور انتہائی کم وولٹیج کی خلاف احتجاج کیلئے واپڈا افس مٹہ پہنچ گئے اور لوگ قافلوں کی شکل میں مٹہ اکر انہوں نے وپڈا والوں کی خلاف شدید نعرہ بازی کی دریں اثناء بعد میں پاک فوج مٹہ کے زیر نگرانی علاقے کی عمائدین انتظامیہ اور واپڈا کے ذمہ داروں کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے جس میں پاک فوج کے طرف سے کرنل شاھد بشیر واپڈا کے طرف سے ایکسئین واپڈاکنسٹرکشن سلطان رشید ایکسئین واپڈااپریشن رحمت علی ایس ڈی او واپڈا کنسٹرکشن خالد امان انچارج خوازہ خیلہ گریڈ سٹیشن وقار انتظامیہ کے طرف سے اسسٹنٹ کمشنر مٹہ جان محمد پولیس کے طرف سے پولیس کے افسران جبکہ عوام کی طرف سے ویلج ناظمین کمیٹی مٹہ کے چیرمین بہادر خان سید اظہار اللہ سیراج خان چپریال بازار کے صدر شاہ ولی خان اکبر خان ممتازعلی امیر زادہ حاجی احسان اللہ حسین شاہ سلیم شاہ اور دیگر نے شرکت کی طویل مذاکرات کی بعد علاقے کی بجلی کی مسائل کیلئے عملی اقدامات اٹھانے پر فیصلہ کیا گیا اور پندرہ دن کی اندار علاقے میں بجلی کی بحران کو ختم کرنے کیلئے طریقہ کار کو وضع کی گئی جس میں علاقے کیلئے فیڈر کی لائن کو مکمل کرنے کیلئے بجلی کی کھمبے لگانے پر بھی بات ہوئی اور پاک فوج انتظامیہ واپڈا اور خاص کر عوام ملکر اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینگے ادھر کامیاب مذاکرات کی بعد پاک فوج کے میجر ثاقب سید اظہار اللہ سیراج خان اسسٹنٹ کمشنر مٹہ جان محمد حسین سینا اور دیگر نے واپڈا افس مٹہ کیساتھ موجود مظاہرین سے خطاب کی اور مذاکرات کی تفصیل بیان کی جس کی بعد تمام مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے اور اپنے گھروں کو چلے گئے

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے