فائر بریگیڈ،1122کے قیام سے عوام کا فائدہ ہوگا،ارسل خان

فائر بریگیڈ،1122کے قیام سے عوام کا فائدہ ہوگا،ارسل خان

مظفرآباد(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن نیلم کے صدر ومعاون خصوصی ہمراہ سپیکر اسمبلی ارسل خان صدیقی نے کہاہے کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے شاردہ آتشزدگی کے متاثرین کی بحالی سمیت متعدد میگاپرواجیکٹ کااعلان کیا، فائر بریگیڈاور 1122کے قیام سے عوام کو خاطرہ خواہ فوائد حاصل ہونگے ،وزیر اعظم کا جولائی میں ہونیوالے دورے کاشاندار استقبال کرینگے ،شاردہ اور کیل میں بوائز ڈگری کالج کے قیام سمیت گریٹر واٹر سپلائی ، 2انتخابی حلقوں کاحتمی فیصلہ ،آٹھ مقام سے گریس شاہراہ نیلم کی تعمیر کااعلان خوش آئند ہے ۔ایکٹ 74 میں ترمیم،این ٹی ایس کا نفاذ ، ختم نبوت بل کی منظوری سابق وزیراعظم نوازشریف ، شاہد خاقان عباسی ، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان اور سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کااحسن اقدام ہے ، مذکورہ انقلابی اقدامات سے آزادریاست بااختیار اور عوام باوقار ہوئی ۔شاردہ جلسہ میں وزیراعظم کے سیکورٹی سکوارڈ کیساتھ معمولی تلخ کلامی پر وزیراعظم نے نوٹس لیکر معاملہ موقع پر حل کردیاہے ۔سپیکر اسمبلی کاجملہ سٹاف، صوابدیدی آفیسران ایک پلیٹ فارم پر عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔گزشتہ روز ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن نیلم کے صدر ومعاون خصوصی ہمراہ سپیکر اسمبلی ارسل خا ن صدیقی ، عبدالحمید اعوان چیئرمین ضلع زکواۃ ، مظفربٹ سیکرٹری جنرل حلقہ نیلم، شاہزمان جنرل سیکرٹری آٹھ مقام نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے متاثرین آتشزدگی بازار شاردہ کے دکھوں میں برابر کے شریک ہونے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر شاردہ کادورہ کرکے متاثرین کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔ متاثرہ بازار کی پختہ تعمیر ، گریٹر واٹر سپلائی سکیم ، 2 انتخابی حلقوں کاحتمی فیصلہ ، آٹھ مقام تاگریس سڑک کی تعمیر کی یقین دہانی ، کسی بھی حادثات سے نمنٹنے کیلئے 1122 اور فائربریگیڈکے دفاتر کے قیام پھر وزیراعظم کی جانب سے خصوصی طور پر بجٹ وادی نیلم کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے خرچ کرنے کاپلان، ایمبولینس ، اسپتال ، ڈگری کالجز کے قیام کی یقین دہانی وزیراعظم کی وادی نیلم کیساتھ خصوصی دلچسپی کاسامنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے شاردہ کے مقام پر ماضی قریب میں جلنے والے کیل ، مچھل ، دودھنیال ، لوات کے بازاروں کے معاوضہ جات کی ادائیگی کابھی عندیہ دیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ سپیکر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر شاردہ آتشزدگی کے متاثرین سے ملنے کے بعد بیرون ممالک جانے سے قبل وزیراعظم سے وادی کے دورے کی بات کرکے گئے تھے جو کہ خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہاکہا انشاء اللہ ماہ مئی میں سپیکر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر کی موجودگی میں وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان وادی نیلم کادورہ کرینگے اس دوران مختلف پراجیکٹ کااعلان اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کنڈلشاہی تاجاگراں اور شاردہ تاسڑک سڑک مکمل ہوئی تو وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان باقاعدہ افتتاح کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے شاردہ جلسہ کے دورے سپیکراسمبلی کے وادی نیلم کے عوام کیساتھ ہونیوالی وعدوں کی تکمیل کااعلان کرکے کارکنان کے دل جیت لیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان ماہ مئی میں پہلی مرتبہ بذریعہ سڑک وادی نیلم کا مکمل اور جامع دورہ تاؤ بٹ تک کرینگے ،مزید ایک سوال کے جواب میں ارسل خان صدیقی نے بتایا کہ شاردہ جلسہ میں وزیراعظم کے سیکورٹی سکواڈ کیساتھ معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر وزیراعظم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے معاملہ حل کردیاتھا۔ تاہم خواجہ بشیر پی آر او ہمراہ سپیکراسمبلی کا اس معاملہ میں کوئی دخل نہیں تھا۔ ہم سب ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔مسلم لیگ ن نیلم کے صدر ومعاون خصوصی ہمراہ سپیکر اسمبلی ارسل خا ن صدیقی ، عبدالحمید اعوان چیئرمین ضلع زکواۃ ، مظفربٹ سیکرٹری جنرل حلقہ نیلم، شاہزمان جنرل سیکرٹری آٹھ مقام نے کہاکہ سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر ، وزیراعظم آزادکشمیر کا شاردہ بازار کے متاثرین کیساتھ فوری داد رسی ، اعلانات لائق تحسین ہیں انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، تاجران ہمارے بھائی ہیں بھائیوں کی بحالی وفعالیت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر