گڑھی دوپٹہ، غیر ریاستی افغان باشندوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا

گڑھی دوپٹہ، غیر ریاستی افغان باشندوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا

مظفرآباد(بیورورپورٹ)ماڈل پولیس اسٹیشن گڑھی دوپٹہ کی ملی بھگت، ماہانہ وصولیوں کے عوض گڑھی دوپٹہ میں غیر ریاستی افغان باشندوں کی تعداد میں آئے روز اضافہ،چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث غیر ریاستی افغان باشندوں کو نقد وصولیوں کے بعد کھلی چھٹی دیدی گئی عوام علاقہ عاجز آگئے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد محض رسمی حد تک محدود ماڈل پولیس اسٹیشن میں تعینات عملے کی رشوت خوریوں کی وجہ سے گڑھی دوپٹہ افغان باشندوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن گیا گڑھی دوپٹہ میں موٹر سائیکل اور دیگر چوریوں میں ملوث افغان باشندوں کو شہریوں کی جانب سے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے اور پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود بھاری نذرانوں کی وصولی کے بعد عملہ شہریوں کو بھی حراساں کرنے لگامعززین علاقہ نے پولیس کی ملی بھگت اور افغان باشندوں کی تعداد کار کے خلاف آئی جی آزاد کشمیر شعیب دستگیر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر