آزادکشمیر میں سیاسی بنیادوں پرکی گئی حلقہ ،وارڈبندیاں منسوخ

آزادکشمیر میں سیاسی بنیادوں پرکی گئی حلقہ ،وارڈبندیاں منسوخ

مظفرآباد(بیورورپورٹ)عدالت العالیہ نے سیاسی بنیادوں پرکی گئی حلقہ بندیاں اور وارڈ بندیاں منسوخ کردی۔تفصیلات کے مطابق حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے سیاسی بنیادوں پر کی گئی حلقہ بندیاں اور وارڈ بندیاں عدالت العالیہ نے رٹ پٹیشن عنوان سید بازل نقوی وغیر بنام آزاد حکومت وغیرہ میں فیصلہ صادر کرتے ہوئے منسوخ کردیں ،تاہم حکومت دوبارہ نوٹیفکیشن کرتے ہوئے عذرات کا موقع دینے کے بعد دوبارہ مردم شماری کی رزلٹ کے بعد کرسکتی ہے البتہ بلدیاتی الیکشن سابقہ حد بندیوں کے تحت سابقہ مردم شماری کے مطابق ہی کروائے جائنگے،پیپلز پارٹی کے نمائندگان سابق وزراء کی طرف سے وکالت محمد پرویز مغل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کی عدالت العالیہ کے فیصلہ کو عوامی حلقوں نے سراہا ہے

Back to Conversion Tool

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر