یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر راولپنڈی میں ماتمی احتجاجی ریلی

یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر راولپنڈی میں ماتمی احتجاجی ریلی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع کونسل راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری قاضی وفا عباس نے کہا ہے کہ شعائراللہ کی تعظیم از روئے قرآن ہر مسلم و مومن پر واجب ہے لہٰذا 8شوال بروز ہفتہ ملک کے دیگر شہروں کیطرح ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں قائدملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کردہ عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر ماتمی احتجاجی ریلیاں اور پر امن مظاہرے ہو نگے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی کی مرکزی ماتمی احتجاجی ریلی امامبارگاہ ناصر العزاء نزد وارث خان میٹر و بس سٹاپ مری روڈ سے 2بجے دن شروع ہو گی جسکی کی قیادت مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام ، دانشور، ذاکرین ، واعظین ، ماتمی سالار اور ٹی این ایف جے کے مرکز ی عمائدین کرینگے۔ماتمی احتجاجی ریلی براستہ مری روڈ کمیٹی چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیا رک جائے گی جہاں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کا خصوصی پیغام پیش کیا جائے گا۔بعد ازاں اقبال روڈ سے گزر کر ریلی امامبارگاہ کرنل مقبول حسین کالج روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گی۔ قاضی وفا عباس نے تمام مکاتب فکر کے پیروکارو ں سے یوم انہدام جنت البقیع کے پروگرام میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے ۔

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر