سرور خان کی قیاد ت میں شہر کی ترقی کا عمل دوبارہ شروع ہو گا ،اسدنقوی

سرور خان کی قیاد ت میں شہر کی ترقی کا عمل دوبارہ شروع ہو گا ،اسدنقوی

ٹیکسلا ( نمائندہ پاکستان)غلام سرور خان کی قیاد ت میں شہر کی تعمیر و ترقی کا عمل دوبارہ شروع ہو گا ،غلام سرور خان بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ،شہر کی عوام اپنے قائد کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی راہنما سید اسد علی نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سید اسد علی نقو ی نے کہا کہ غلا م سرور خان کی حلقہ کی عوام کے لئے خدمات لائق تحسین ہیں وہ ایک زیرک سیاستدان ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی وہ عوامی آدمی ہیں جو حلقے کی عوام کے دکھ درد اور خوشی میں ہمیشہ شامل رہے شہر کی عوام اپنے قائد غلام سرور خان نے محبت کرتی ہے اس محبت کا اظہار آئندہ انتخابات میں سب دیکھیں گے سید اسد علی نقوی نے کہا کہ شہر کے مسائل کے حل کے لئے ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ ہم اس حلقے کی عوام کے لئے اپنی زندگی وقف کرنے والے قائد غلام سرور خان کا ساتھ دیں اور اپنے ووٹ سے ان کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائیں اس وقت ملک وقوم کو عمران خان جیسے وزیر اعظم کی ضرورت ہے جو پاکستان کے اس استحصالی نظام کا خاتمہ کرکے پاکستان کو قائد کے اصولوں کے مطابق اسلامی ،فلاحی ریاست بنائیں

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر