روشن مستقبل قوم کے سامنے ہے ،عمار صدیق خان

روشن مستقبل قوم کے سامنے ہے ،عمار صدیق خان

ٹیکسلا (نمائندہ پاکستان) روشن مستقبل قوم کے سامنے ہے ،تبدیلی کے خواب کی تعبیر کا وقت آ چکا ،عوام ظالمانہ اور کرپٹ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ،انتخابی معرکہ تحریک انصاف سر کرے گی ،انتخابات میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے نامزد امیدوا ر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 19عمار صدیق خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عمار صدیق خان نے کہا کہ شریف خاندان عدلیہ پر تنقید کے ذریعے یہ ثابت کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے کہ ان کے خلاف سازش تیار کی گئی عوام اب ان کے ان حربوں کو جان چکے ہیں وہ جتنی چالیں چلنا چاہتے چل لیں لوگ اب ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے پارلیمنٹ کے اندر اپنے اثاثوں کی تفصیل بیان کرکے بعد میں کہتے رہے کہ پارلیمنٹ کے اندر کی جانے والی تقریر سیاسی تھی مطلب شریف خاندان کی سیاست جھوٹ کی سیاست ہے جو انہوں نے خود تسلیم کیا مگر عوام ان کی سیاسی چالبازیاں پہچان چکے ہیں عمار صدیق خان نے کہا کہ اب وقت بدل چکا ہے جو لوگ ان کے گرد منڈلاتے اور ان کو مشورے دیتے رہے وہ بھی اب ان کے ساتھ نہیں ایسا ہونا ہی تھا کیوں کہ کرپشن میں پکڑے جانے کے بعد حواری ساتھ نہیں دیتے انتخابات کا وقت پر انعقاد ضروری ہے اور انشا ء اللہ انتخابات میں تحریک انصاف چاروں صوبوں سے بھاری اکثریت حاصل کرے گی ہم پنجاب ،کے پی کی کے ساتھ مرکز میں بھی حکومت بنائیں گے اور یہ پاکستان کی تاریخ کی وہ واحدحکومت ہو گی جو قیام پاکستان کے مقاصد کے تکمیل کے لئے عملی اقدامات اٹھائے گی عمار صدیق خان نے کہا کہ تعلیم ،صحت ،غربت ،مہنگائی ،کرپشن ،بے روزگاری ،لوڈ شیڈنگ جیسے بنیادی مسائل کے حل کے لئے اب وقت آگیا ہے کہ عوام تحریک انصاف کا ساتھ دے کر آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی دلائیں انہوں نے کہا کہ مجھے حلقے کی عوام کی محبت ملی جو میراسب سے قیمتی اثاثہ ہے جس نے میرا سر ہمیشہ فخر سے بلند رکھا ور انشاء اللہ میں حلقے کی عوام کو مایوس نہیں کروں گا

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر