چکوال،تیز دھوپ کے بعداچانک بارش،موسم خوشگوارہوگیا

چکوال،تیز دھوپ کے بعداچانک بارش،موسم خوشگوارہوگیا

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بدھ کے روز دن کا آغاز چمکیلی دھوپ سے ہوا اور موسم کافی گرم رہا۔ تاہم دوپہر سے قبل اچانک گہرے بادل گھر آئے اور تیز بارش نے ہر طرف جل تھل کر دیا جس کے نتیجہ میں موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا۔واپڈا کی طرف سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ درجہ حرارت 36ڈگری سنٹی گریڈ تک رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب35فیصد رہا۔ محکمہ موسمیات اور ابو سقراط کے مطابق 22جون کو بھی پھر بارش ہوگی اور اس کے بعد 26جون تک گرمی کی لہر برقرار رہے گی اور درجہ حرارت ایک دفعہ پھر42سنٹی گریڈ تک جائے گا۔ اس کے بعد موسم برسات کی بارشوں کا آغاز ہوگا۔

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر