عام انتخابات کے پیش نظر سندھ میں اہم تقرریاں او ر تبادلے

عام انتخابات کے پیش نظر سندھ میں اہم تقرریاں او ر تبادلے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عام انتخابات کے پیش نظر سندھ میں اہم تقرریاں او ر تبادلے کیے گئے ہیں ۔مختلف محکموں کے 14 سیکریٹریزدو ایڈیشنل آئی جی ، 6 کمشنرز ،33 ڈپٹی کمشنر اور کراچی کے تینوں زونز کے ڈی آئی جیز سمیت متعدد ایس ایس پی تبدیل کردیئے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت سندھ نے صوبے کی انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی ہے ۔ کراچی کے تینوں زونز کے ڈی آئی جیز کا تبادلہ کردیا گیا۔ڈی آئی جی ویسٹ عامر فاروق ڈی آئی جی ایسٹ تعینات ،ڈی آئی جی ایسٹ ذوالفقار لاڑک کا سکھر تبادلہ کردیا گیا ۔ڈی آئی جی ساوتھ آزاد خان کو ڈی آئی جی ویسٹ لگادیا گیا ۔ڈی آئی جی حیدرآباد جاوید اختر اوڈھو ڈی آئی جی ساوتھ تعینات کردیئے گئے ۔مقصود میمن کی ایس ایس یو کا ایس ایس یو سے تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایس ایس پی جیکب آباد تعینات کردیا گیا۔مقدس حیدر کو کمانڈنٹ ایس ایس یو ہوں گے ۔ایڈیشنل آئی جی افتاب پٹھان کو ایڈیشنل آئی جی ٹرینگ اینڈ اسٹیبلیشمنٹ تعینات کردیا گیا۔امیر احمد شیخ کو اے آئی جی ویل فیئر اور فائنانس تعینات کردیا گیا۔محکمہ پولیس کے علاوہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر مختلف محکموں کے 14 سیکریٹریزدو ایڈیشنل آئی جی ، 6 کمشنرز ،33 ڈپٹی کمشنر اور متعد د ایس ایس پیز کا بھی تبادلہ کردیا گیا ہے ۔

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر