ادارہ علم و ادب کا مظفر ہاشمی اور مشتاق یوسفی کے انتقال پر اظہار تعزیت

ادارہ علم و ادب کا مظفر ہاشمی اور مشتاق یوسفی کے انتقال پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)ادارہ علم و ادب کے رہنما جہانگیر خان ، اعجاز رحمانی ، نور الدین نور ، مجید محور، قمر وارثی ، جمال احمد جمال اورسلطان آسی نے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی اور معروف مزاح نگارو عظیم مصنف مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔انہوں نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحومین نے علم و ادب کے میدان میں بڑی خدمات سر انجام دی ہیں ان کی خدمات کو تادیر یا د رکھا جائے گا ۔