رحمت بھائی کا مظفراحمدہاشمی کے انتقال پراظہارتعزیت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بزرگ سماجی رہنما رحمت بھائی نے سابق رکن قومی اسمبلی وفلسطین فاؤنڈیشن نے صدر مظفراحمد ہاشمی کے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مظفراحمد ہاشمی کی دینی ،سیاسی وسماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں ،عمر کی 80 ویں دہائی میں بھی وہ ایک فعال فرد کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ باعمل اورباکردار انسان تھے اپنے ایک بیان میں رحمت بھائی نے کہا کہ ان کی سیاسی ،دینی وسماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مظفر احمد ہاشمی کی مغفرت اور بلنددرجات کیلئے دعاکی۔