کراچی ،اکادمی ادبیات کے زیر اہتمام عید ملن مشاعرے کا انعقاد

کراچی ،اکادمی ادبیات کے زیر اہتمام عید ملن مشاعرے کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)اکادمی ادبیات پاکستان کراچی کے زیر اہتمام اردو شاعری اور نسائی شعور مذاکرہ اور عید ملن مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت منیف اشعر نے کی جب کہ مہمان خاص ڈاکٹر نثار احمد نثار اور مہمانِ اعزازی کوئٹہ سے آئے ہونے راغب تحسین اور اقبال سہوانی تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر نثار احمد نثار نے کہا کہ اردوشاعری مین نسائی شعور نے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں ۔ اردو شاعری ہر تخلیقکاروں کی اہمیت کا پیمانہ اس میں جاری ہمدم بناتا ہے اور ایک ناقابل شکست رشتے میں پروتا ہے یوں تو اردو شاعری یگانگت کا ایک فورم ہے ریزیڈینٹ ڈائریکٹر قادر بخش سومرو نے اکادمی ادبیات نے کہا کے اردو شاعری میں نسائی شعور اس میں تذکیر و تانیث کی تقیم مہم ایک مفروضہ ہے دیکھا جائے تو شاعر اعلی ادب تخلیق کر رہے ہیں جن میں کچھ نسائی حسن ظہور کرتی ہے کہانیاں ہوں یا مضامیں یا مشاعرے (آگاہ) متحرک ذہن اور اعلی تخلیقی صلاحیت کا مظہر ہیں جو تقریباََ نصب صدی کا منظر نامہ بناتی ہے اخر میں مشاعرے کا نعقاد کیا گیا جن شعراء نے کلام پڑھا ان میں محسن سلیم ، عبدالمجید محور ، صغیر احمد جعفری ، علی اوسط جعفری ، تنویر حسن سخن ، مہتاب شاہ جی ، عارف شیخ عارف ، شاہ روم ولی ، شگفتہ شفیق ، پروین حیدر ، تاج علی رعنا، اکرم راضی ، یوسف اسماعیل ، کاشف علی ہاشمی، نجیب عمر ، حمیرا گل تشنہ، محسن سلیم رفیق مغل، شیر نازش ، صدیق راز ، شکیل وحید ، فرح دیبا، شہناز رضوی، فہمیدہ مقبول زارا صنم ، پرویں حیدر ، عشرت حبیب، حدیفہ دعا عارف شیح عارف ، نشاط غوری آخر میں ریزیڈینٹ ڈائریکٹر قادر بخش سومرو نے اکادمی ادبیات پاکستان کراچی کی جانب سے سب کا شکر یہ ادا کیا،