شریف خاندان کےخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) شریف خاندان کےخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث آج بھی حتمی دلائل کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شریف خاندان کےخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکریں گے، سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز حاضری سے استثنیٰ کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہونگے،سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث آج بھی ایون فیلڈ ریفرنس میں حتمی دلائل کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔