سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت آج ہو گی،چیف جسٹس پاکستان عدالت پہنچ گئے

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت آج ہو گی،چیف جسٹس پاکستان ...
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت آج ہو گی،چیف جسٹس پاکستان عدالت پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)چیف جسٹس ثاقب نثار سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچ گئے ،چیف جسٹس آج بھی کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں لارجر بنچ پٹرول پر عائد ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا،عدالت نے سیکرٹری پٹرولیم، چیئرمین اوگرااور چیئرمین پی ایس اوکو کراچی رجسٹری میں طلب کر رکھا ہے ۔
اس کے علاوہ لارجر بنچ واٹر کمیشن سے متعلق بھی کیس کی سماعت کرے گا،چیف سیکرٹری، میئر کراچی وسیم اختر، ایڈووکیٹ جنرل اور دیگر حکام پیش ہوں گے۔
عدالت عظمیٰ میں کے الیکٹرک ڈسٹری بیوشن افسر بھی عدالت میں پیش ہونگے،عدالت نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیس میں طلب کر رکھا ہے ۔