آر او کا فیصلہ انصاف کے برعکس اورغیر منصفانہ ،چاروں صوبوں کے گورنرز کو ہٹایا جائے،بابر اعوان

آر او کا فیصلہ انصاف کے برعکس اورغیر منصفانہ ،چاروں صوبوں کے گورنرز کو ہٹایا ...
آر او کا فیصلہ انصاف کے برعکس اورغیر منصفانہ ،چاروں صوبوں کے گورنرز کو ہٹایا جائے،بابر اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ آر او کا فیصلہ انصاف کے برعکس اور غیر منصفانہ ہے، عمران خان این اے 53 سے ایم این اے اور وزیراعظم بھی بنیں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سارے صوبوں کے گورنرز کو ہٹایا جائے۔
وکیل بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا الیکشن ایکٹ میں لکھا ہے آر او تکنیکی غلطیوں کو دور کرے، عمران خان عوام کے بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان نے این اے 53 سے کاغذات جمع کرائے، کاغذات نامزدگی کمزور بنیاد پر مسترد کیے گئے، میانوالی میں بھی اپیل دائر کریں گے۔
بابر اعوان نے مزید کہا ملک کا صدر گورنر ہاؤس میں پوتی کی شادی کرا رہا ہے، سندھ کا گورنر سیاست کر رہا ہے، خیبرپختونخوا کا گورنر ن لیگ کا جنرل سیکرٹری رہا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سارے صوبوں کے گورنرز کو ہٹایا جائے۔