روتے بلکتے بچوں نے ٹرمپ کو پالیسی بدلنے پر مجبور کردیا

روتے بلکتے بچوں نے ٹرمپ کو پالیسی بدلنے پر مجبور کردیا
روتے بلکتے بچوں نے ٹرمپ کو پالیسی بدلنے پر مجبور کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ویب ڈیسک)  روتے بلکتے بچوں نے ٹرمپ کو پالیسی بدلنے پر مجبور کردیا، امریکی صدر نے امریکا میکسیکو بارڈر پرغیر قانونی تارکین وطن کی حراست سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

امریکی صدر نے غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق نئے حکم نامے پر دستخط کردیے ہیں، جس کے تحت امریکا میکسیکو بارڈر پر حراست میں لیے جانے والے غیر قانونی تارکین اور ان کے بچوں کو اب ایکساتھ رکھا جائیگا۔

اس سے پہلے جب ان بچوں کووالدین سے جدا کیا جاتا تو وہ بلک بلک کر روتے، ان کی یہ چیخیں سرحدیں عبور کرتی دنیا بھر میں پھیل گئیں جس نے سنا اس کا دل موم ہوگیا۔ پوپ فرانسز سمیت کئی عالمی رہنماؤں نے امریکی پالیسی پر تنقید کی۔امریکی صدر کہتے ہیں کہ ان بچوں کے مناظر دیکھ کر ان کی بیٹی اور بیوی کو بھی گہرا دکھ پہنچا ہے۔

ایوانکا ٹرمپ اگرچہ اس معاملے پر خاموش نظر آئیں لیکن اندرون خانہ وہ بچوں کے حق میں فیصلے کیلیے والد کو قائل کرتی رہیں اور انہوں نے کئی ارکان کانگریس کو بھی قائل کیا۔امریکی انتظامیہ نے جنوبی ٹیکساس میں کم سے کم تین مراکز بنارکھے ہیں ، جہاں والدین سے زبردستی جدا کیے جانے والے بچوں کو رکھا جاتا ہے، ان میں بہت سے پانچ سال سیبھی کم عمر ہیں جو والدین سے بچھڑنے پر رو رو کر نڈھال ہوجاتے ہیں۔