پاک بحریہ نے کئی روزسے سمندرمیں پھنسی ایرانی کشتی کو ریسکیو کرلیا

پاک بحریہ نے کئی روزسے سمندرمیں پھنسی ایرانی کشتی کو ریسکیو کرلیا
پاک بحریہ نے کئی روزسے سمندرمیں پھنسی ایرانی کشتی کو ریسکیو کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بحریہ نے اورماڑہ سے 186کلومیٹردورسمندرمیں امدادی آپریشن کرتے ہوئے ایرانی کشتی کو ریسکیو کیا اور امداد فراہم کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایرانی کشتی انجن خراب ہونے پرکئی روزسے سمندرمیں پھنسی ہوئی تھی اور کشتی پرعملے کے 13افرادسوارتھے جن کے پاس اشیائے خورونوش ختم ہوچکی تھیں۔پاک بحریہ نے ایرانی کشتی کو ریسکیو کیا اور مدد فراہم کرتے ہوئے عملے کواشیائے خورونوش اورطبی امداد دی ۔ترجمان بحریہ کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن میں سی کنگ ہیلی کاپٹر نے ایرانی کشتی کو امداد فراہم کی۔