تھری ،فورجی کامبینہ غیرقانونی ٹھیکہ،انوشہ رحمان نیب راولپنڈی آفس پیش
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیرآئی ٹی انوشہ رحمان نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہو گئیں ان پر تھری ،فورجی کامبینہ غیرقانونی ٹھیکہ دینے کا الزام ہے ۔نیب آفس میں آمد پر نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے انوشہ رحمان کوسوال نامہ دیا۔
واضح رہے کہ نیب نے سابق وزیرآئی ٹی انوشہ رحمان کوانکوائری کیلئے آج طلب کر رکھا تھا۔