بااثر ملزمان نے محنت کش کی جوان سال بیٹی اغواکرلی

بااثر ملزمان نے محنت کش کی جوان سال بیٹی اغواکرلی
بااثر ملزمان نے محنت کش کی جوان سال بیٹی اغواکرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ویب ڈیسک) مصطفی آباد قصور میں با اثر ملزمان محنت کش کی جوان سالہ بیٹی کو اسلحہ کی نوک پر اٹھا کر لے گئے۔

 فیکٹری میں ملازمت کرنیوالے امیر کالونی مصطفی آباد کے عمر حیات نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی کا انتقال ہوچکا ہے اور اس کی اکلوتی بیٹی (ر) ہی گھر کے کام کاج کرنے کے ساتھ ساتھ کھانا وغیرہ تیار کرتی ہے، ملزم داؤد ولد اقبال اس کے ساتھ فیکٹری میں کام کرتا چلا آرہا ہے اور اسے علم ہے کہ میری ایک جواں سالہ بیٹی ہے۔ مذکورہ ملزم نے ریاض حسین کے علاوہ دیگر دو ملزمان کے ساتھ (ر) کو اغواء کرنے کا منصوبہ بنایا اور وقوعہ کے روز جب میں فیکٹری میں کام کر رہا تھا۔روزنامہ خبریں کے مطابق چاروں ملزم سفید رنگ کی ایک گاڑی میں میرے گھر گئے اور میری بیٹی سے کہا کہ تمہارے باپ کو دل کا دورہ پڑا ہے اور وہ تمہیں ہسپتال میں یاد کر رہے ہیں، روتی پیٹتی میری بیٹی بیماری کا سن کر ملزمان کی بات پر یقین کر بیٹھی اور  چاروں ملزمان اسے گاڑی میں بیٹھا کر اغواء کرکے لے گئے ۔
عمر حیات کے مطابق وہ اپنے طور پر ملزمان کو تلاش کرتا رہا مگر اسے ملزمان یا مغویہ کے متعلق کوئی علم نہیں ہوسکا۔ بیٹی کے والد کا کہنا ہے کہ ملزمان نے (ر) کوزیادتی کی غرض سے اغواء کیا ہے ۔