احسن اقبال کے کزن کی گاڑی پر فائرنگ ، گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے
نارووال (مانیٹرنگ ڈیسک) پی پی 48میں ن لیگی امیدوار رانا منان کی گاڑی پر فائرنگ ، گاڑی میں سوار افراد محفوظ رہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق رانا منان نے بتایا کہ لنگاہ سے واپس آتے ہوئے نامعلوم افراد نے ان کے گاڑی پر فائرنگ کردی، گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔ رانامنان ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال کے کزن ہیں۔