مہمند کلے کے سینکڑوں خاندانوں کا الیکشن بائیکاٹ کا اعلان

21 جون 2018 (12:19)

چار سدہ (آئی این پی ) مہمند کلے کے سینکڑوں خاندانوں کا آئندہ انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان، علاقے کے عوام سوئی گیس ، تعلیم ، صحت ، بجلی اور نکاس آپ کے گونا گوں مسائل سے دو چار ہیں مگر سیاسی پارٹیاں ووٹ لینے کے بعد عالقے کے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو بھول جاتے ہیں۔ علاقے سے خان ازم کا خاتمہ کرنے کا وقت آپہنچا ہے۔ اے این پی کے بخت روان مہمند کی رہائش گاہ پر عمائدین علاقہ کا گرینڈ جرگہ۔

تفصیلات کے مطابق پی کے 58 کے علاقہ مہمند کلے کے سینکڑوں خاندانوں کا گرینڈ جرگہ اے این پی کے رہنماء بخت روان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا ۔ جرگہ میں عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور متفقہ طور پر آئندہ عام انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے بخت روان ، خائستہ رحمان ، حاجی سید رحمان ، حاجی رحیم گل ، حاجی شہزادہ ، حاجی محبوب خان ، حاجی اقبال ، حاجی اسلم ، حاجی شیر عالم ، حاجی شیر علی ، حاجی عظیم خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے دنوں میں اے این پی سمیت دیگر پارٹیاں علاقے کے مسائل حل کرنے کے وعدوں پر ووٹ لیکر غائب ہوتے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کے حالی ہولی وعدوں اور دعوؤں سے اہل علاقہ میں مایوسی پھیل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خان ازم ختم کرنے کا وقت آپہنچا ہے ۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ پی کے 58 کے تمام علاقوں میں سوئی گیس فراہم کی گئی ہے مگر مہمند کلے کے عوام سوئی گیس کی نعمت سے محروم ہیں۔ قیام پاکستان کے وقت سے بجلی کی بوسیدہ تاروں کی وجہ سے علاقے میں ہر وقت بجلی بند ہوجاتی ہے۔ پورے علاقے میں ایک ٹرانسفارمر نصب ہے۔ مہمند کلے میں لڑکیوں کیلئے کوئی مڈل اور ہائی سکول نہیں ہے جس کی وجہ سے بچیاں حصول تعلیم سے محروم ہیں ۔

مہمند کلے میں صحت کی سہولیات ناپید ہے اورپورے علاقے میں کوئی ڈسپنسری اور ہسپتال موجود نہیں۔ نکاس آب کے مناسب انتظامات نہ ہو نے کی وجہ سے بارش کے دوران اہل علاقہ دوہرے مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں۔ جرگہ میں ایک قرار دار منظور کی گئی جس میں واضح کیا گیا ہے کہ جو بھی پارٹی انتخابات سے پہلے علاقے کو سوئی گیس کی فراہمی ، بجلی ٹرانسفارمر ، نکاس آب کا مسئلہ ، ہستپال کے تعمیر ، لڑکیوں کیلئے مڈل اور ہائی اسکول سمیت دیگر بنیادی مسائل حل کریگی اس پارٹی کو اجتماعی طور پر ووٹ دینگے۔

مزیدخبریں