زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے میں نے نکالا ،عمران خان سمیت کسی کا فون نہیں آیا: نگران وزیرداخلہ

زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے میں نے نکالا ،عمران خان سمیت کسی کا فون نہیں ...
زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے میں نے نکالا ،عمران خان سمیت کسی کا فون نہیں آیا: نگران وزیرداخلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیرداخلہ اعظم خان کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں نہیں بلیک لسٹ میں تھا او ر ان کا نام بلیک لسٹ سے میں نے نکالا تھا ۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس برا ئے داخلہ کے اجلاس میں نگران وزیرداخلہ اعظم خان کا کہناتھا کہ زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے لئے عمران خان سمیت کسی کا فون نہیں آیا تھا۔ زلفی بخاری کی جانب سے آئی درخواست کے بعد ان کو 6روز کے لئے جانے کی اجازت دی تھی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آف شور کمپنی رکھنے کےالزام میں نیب کی سفارش پر زلفی بخار ی کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا تھا۔
نگران وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے یہ بھی لکھا تھا کہ انہیں واپس آنا پڑے گا اور کل سیکرٹری داخلہ نے بھی اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ زلفی بخاری کا نام نکالنے کے لئے عمران خان سمیت کسی نے انہیں فون نہیں کیا۔