ایدھی سنٹر سے بھارت جانیوالی گیتا کی ترجیحات بدل گئیں

ایدھی سنٹر سے بھارت جانیوالی گیتا کی ترجیحات بدل گئیں
ایدھی سنٹر سے بھارت جانیوالی گیتا کی ترجیحات بدل گئیں

  

اسلام آباد،نئی دہلی (ویب ڈیسک) گینا کی کہانی یوں تو 15سال پرانی ہے لیکن وہ کہانی جو منظر عام پر آئی کچھ زیادہ پرانی نہیں ،قوت سماعت اور گویائی سے محروم 10سالہ گیتا واہگہ بارڈر سے 2003میں حادثاتی طور پر سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے پاکستان کی حدود میں داخل ہوئی اور کراچی کے ایدھی سینٹر میں منتقل کردیا اور اس وقت گیتا جو اپنا نام بھی نہیں بتا سکتی تھی لیکن بعد میں بھارت بھجوا دیا گیا۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج ان کی مسلسل خبر گیری کرتی ہیں اور اب ان کے ہاتھ پیلے کرنا چاہتی ہیں چنانچہ گیتا کو کئی لڑکے دکھائے گئے جو انہیں پسند نہیں آئے ۔

پھر دہلی کے اخبارات میں اشتہارات بھی دیئے گئے 26امیدواروں کو دیکھ کر گیتا نے انہیں شارٹ لسٹ کیا اور 15کا انتخاب کیا ،پھر اگلی شارٹ لسٹ میں سرف 6امیدوار رہ گئے ہیں لیکن فی الحال گینا نے کسی کے بارے میں بھی شادی کیلئے پسندیدگی کا اظہار نہیں کیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ وہ گیتا جو پہلے کہا کرتی تھی کہ میں اس شخص سے شادی کروں گی جو میرے والدین کو ڈھونڈے گا لیکن اب گیتا جب شادی کے خواہشمند لڑکوں سے ملتی ہے تو اس سے پوچھتی ہے کہ تمہارا گھر اپنا ہے یا کرائے کا۔ تمہارے پاس گاڑی ہے سکوٹر ۔ ماہانہ آمدنی کتنی ہے اور خاندان میں کون کون ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد /بین الاقوامی