شہبازشریف نے اپنے اثاثے ظاہر کردیے،نامزدگی فارم میں کروڑپتی نکلے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نامزدگی فارم میں کروڑپتی نکلے ۔شہباز شریف 172 کنال اراضی کے مالک اور 5 ملزکے شیئرہولڈرنکلے ۔
عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کے صدر نے بھی اپنے اثاثے ظاہر کردیے ۔الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے نامزدگی فارم کے مطابق شہباز شریف کی دو اہلیہ ہیں جن میں ایک اہلیہ کانام تہمینہ جبکہ دوسری کا نصرت ہے اور وہ ایک لینڈ کروزرگاڑی کے مالک بھی ہیں۔نامزدگی فارم میں شہباز شریف نے خود کو 172 کنال اراضی کا مالک ظاہر کیا اور اپنا بینک بیلنس ایک کروڑ 14 لاکھ روپے بتایا ہے ۔ظاہر کئے گئے اثاثوں کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف 5 ملزکے شیئرہولڈرنکلے جبکہ انہوں نے بینک سے38 لاکھ 94 ہزار 518روپے قرض بھی لے رکھا ہے۔