عمران خان فاؤنڈیشن نے میری بھانجی کے ذریعے میرے سے رابطہ کیا تھا،تین سال سے بورڈ اجلاس میں شرکت نہیں کر سکا: نگران وزیرداخلہ

عمران خان فاؤنڈیشن نے میری بھانجی کے ذریعے میرے سے رابطہ کیا تھا،تین سال سے ...
عمران خان فاؤنڈیشن نے میری بھانجی کے ذریعے میرے سے رابطہ کیا تھا،تین سال سے بورڈ اجلاس میں شرکت نہیں کر سکا: نگران وزیرداخلہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیر داخلہ اعظم خان کا کہنا ہے کہ میراتحریک انصاف سمیت کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں، عمران خان فاؤنڈیشن نے میری بھانجی کے ذریعے میرے سے رابطہ کیا تھا ،تین سال سے بورڈ اجلاس میں شرکت نہیں کر سکا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ اعظم خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے مجھے فلڈ کمیشن کا سربراہ مقرر کیا تھا اور فلڈ کمیشن میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دی اورکمیشن کو رپورٹ دے دی جبکہ ہماری رپورٹ پر کچھ کارروائی بھی ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف سمیت کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں،عمران خان فاؤنڈیشن نے میری بھانجی کے ذریعے میرے سے رابطہ کیا تھا اور مجھے کہا گیا کہ تجربے کی بنیاد پر میں بورڈ کا رکن بنوں اور میں عمران خان فاؤنڈیشن کا رکن رہا، وہ ایک فلاحی ادارہ ہے ۔میں تو  تین سال سے عمران خان فاؤنڈیشن کے بورڈ اجلاس میں شرکت نہیں کر سکا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات میں دہشت گردی کا خطرہ موجود ہیں،بلوچستا ن کے علاقوں میں بھارتی ایجنسی' را' بہت سرگرم ہے ،ہم اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری سے سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد