’’250 ووٹ دیں اورمیرے ساتھ سیلفی مفت‘‘ وہ پاکستانی سیاستدان جس نے آفر کروادی

’’250 ووٹ دیں اورمیرے ساتھ سیلفی مفت‘‘ وہ پاکستانی سیاستدان جس نے آفر ...
’’250 ووٹ دیں اورمیرے ساتھ سیلفی مفت‘‘ وہ پاکستانی سیاستدان جس نے آفر کروادی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستارمقدمات میں ضمانت کرانے کیلئے عدالت پہنچے تو ان کے چاہنے والوں نے انہیں گھیر لیا اور ان کی ساتھ سیلفیاں بنانے لگے ۔

اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے خوشگوار موڈمیں سیلفی کی قیمت مقرر کرتے ہوئے کہا کہ سیلفی فری میں نہیں بنے گی ایک سیلفی کے 250 ووٹ ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستا ن کے رہنما فاروق ستار کیخلاف تھانہ نیو ٹاؤن اورسولجربازارمیں مقدمات درج ہیں اور کاغذات نامزدگی پر مقدمات ظاہر نہ کرنے پر ان کا کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے تھے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی