خواجہ سعد رفیق ناراض لیگی رہنما زعیم قادری کو منانے پہنچ گئے

خواجہ سعد رفیق ناراض لیگی رہنما زعیم قادری کو منانے پہنچ گئے
خواجہ سعد رفیق ناراض لیگی رہنما زعیم قادری کو منانے پہنچ گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق ناراض لیگی رہنما زعیم قادری کو منانے کے لیے چلے گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق زعیم قادری ن لیگ کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض تھے اور اس سلسلے میں انہوں نے اہم پریس کانفرنس کا بھی اعلان کیا تھا جس میں ممکنہ طور پر انہوں نے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کرنا تھا لیکن اس سے پہلے ہی خواجہ سعد رفیق رانا مشہود کے ہمراہ لاہور کے علاقے ٹاون شپ میں زعیم قادری کے گھر پہنچ گئے جہاں وہ زعیم قادری کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔بتا یا جا رہا ہے کہ خواجہ سعدر فیق کو لندن سے شہباز شریف نے ہدایت دی جس پر عمل کرتے ہوئے وہ زعیم قادری کو منانے کے لیے پہنچے ۔دوسری جانب زعیم قادری کا کہنا ہے کہ پارٹی کا پرانا کارکن ہوں ،میں نے پارٹی کے لیے بہت قربانیاں دیں لیکن اب نئے لوگوں کو آگے لا یا جا رہا ہے جو کہ میرے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے ۔

مزید : قومی