شادی شدہ ڈاکٹر کی خود کو کنوارہ ظاہر کرکے ایک اور حسینہ سے شادی کی کوشش، پہلی بیوی کو خبر ملی تو اس نے ایسا کام کردیا کہ آپ بھی کہیں گے ’بے چارہ‘

شادی شدہ ڈاکٹر کی خود کو کنوارہ ظاہر کرکے ایک اور حسینہ سے شادی کی کوشش، پہلی ...
شادی شدہ ڈاکٹر کی خود کو کنوارہ ظاہر کرکے ایک اور حسینہ سے شادی کی کوشش، پہلی بیوی کو خبر ملی تو اس نے ایسا کام کردیا کہ آپ بھی کہیں گے ’بے چارہ‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غازی آباد(ویب ڈیسک) شادی شدہ ڈاکٹر کی سوشل میڈیا کے ذریعے ایک لڑکی سے دوستی ہوگئی ، ناراض بیوی کی آنکھوں میں دھول جھونک کر وہ دوسری شادی کی تیاری کررہا تھا کہ بیوی کو اس کا علم ہوگیا اور اس نے لڑکی کو شوہر کی حقیقت سے واقف کرادیا،لڑکی کے بھائی اور بہنوئی نے راج نگر سوسائٹی میں واقع لڑکی کے دوست ڈاکٹر کے گھر پر دھاوا بول دیا اور اسکی جم کر دھنائی کی۔

ایک نیوز ویب سائٹ  کے مطابق ڈاکٹر ممبئی کا رہنے والا ہے۔ تقریباًڈیڑھ سال قبل اس کی شادی ممبئی کی رہنے والی اسسٹنٹ پروفیسر سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد بیوی ملازمت چھوڑکر گھریلو ذمہ داریاں ادا کرنے لگی۔6ماہ قبل شوہر اور بیوی میں تنازع پیدا ہونے سے بیوی میکے چلی گئی۔اس دوران ڈاکٹر غازی آباد کے نہرو نگر میں واقع نجی اسپتال میں ملازمت کرنے لگا۔بیوی سے اختلافات کے بعد ڈاکٹر نے لڑکی سے ملاقات کے بعد خود کو غیر شادی شدہ ظاہر کرکے لڑکی کو شادی کیلئے راضی کرلیا،شادی کی تاریخ بھی طے ہوگئی تھی ۔

اسی دوران ڈاکٹر کی بیوی نے ڈاکٹر کی گرل فرینڈ کو شوہر کی حقیقت بتادی جس کے بعد لڑکی نے شادی سے انکار کردیا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -