5سالہ کارکردگی کے حوالے سے عمران خان کوئی خاطر خواہ جواب نہ دے سکے:احسن اقبال

5سالہ کارکردگی کے حوالے سے عمران خان کوئی خاطر خواہ جواب نہ دے سکے:احسن اقبال
5سالہ کارکردگی کے حوالے سے عمران خان کوئی خاطر خواہ جواب نہ دے سکے:احسن اقبال

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 5سالہ کارکردگی کے حوالے سے عمران خان کوئی خاطر خواہ جواب نہ دے سکے مسلم لیگ ن کی حکومت نے جتنی ترقی کی اتنی پچھلے 70سال میں نہیں ہوئی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمار ی حکومت نے سفید ہاتھی بن جانے والے منصوبوں کو مکمل کیا اور ہمارے دور میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام ہوئے،ہماری حکومت نے 3سال میں کوئٹہ گودار سڑک مکمل کی،بلوچستان کی ترقی کی منصوبہ بندی 1998میں کی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لیاری ایکسپرس وے ،لواری ٹنل اور نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے منصوبے ہم نے مکمل کئے،نیلم جہلم پراجیکٹ مشرف دور میں عجلت میں شروع کیا گیا اسے ہم نے مکمل کیا،نیلم جہلم مکمل کیا تو آج بجلی مل رہی ہے،نیو ایئرپورٹ منصوبہ دوبارہ ہم نے زندہ کیا۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ڈیرہ بگٹی کے بنجر علاقوں میں پانی پہنچایا،5سال میں وہ منصوبے مکمل کئے جو عرصہ دراز سے التوا کا شکار تھے،ہمارا ویژن2025ہے جس کے تحت معشیت کو بہتر بنانا ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ 5سالہ کارکردگی کے حوالے سے عمران خان کوئی خاطر خواہ جواب نہ دے سکے جبکہ ہمارے5سال کی ترجیحا ت میں ہیومن ریسورس بھی شامل تھا۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد