” مجھے کہا گیا کہ تمہارے پاس یہ چیز نہیں اس لیے ٹکٹ نہیں دے رہے “ زعیم قادری نے ایسا انکشاف کر دیا کہ پی ٹی آئی والے بھی دنگ رہ جائیں گے

” مجھے کہا گیا کہ تمہارے پاس یہ چیز نہیں اس لیے ٹکٹ نہیں دے رہے “ زعیم قادری ...
” مجھے کہا گیا کہ تمہارے پاس یہ چیز نہیں اس لیے ٹکٹ نہیں دے رہے “ زعیم قادری نے ایسا انکشاف کر دیا کہ پی ٹی آئی والے بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور نوازشریف کے ترجمان رہنے والے زعیم قادری نے کہاہے کہ مجھے کہا گیا کہ میرے پاس الیکشن لڑنے کے پیسے نہیں ہیں اس لیے ٹکٹ نہیں ملا ، میں نے کہا کہ پیسے تو پہلے بھی نہ تھے جس پر جواب ملا کہ اب بڑے پیسے لگتے ہیں ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زعیم قادری نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیاہے اور کہاہے کہ میرا مقابلہ حمزہ شہبازشریف کے خلاف ہوگا ، ، حمزہ شہبازلاہور تمہاری اور تمہارے باپ کی جاگیر نہیں ہے ،میں تمہیں سیاست کرکے دکھاﺅں گا ، اس لاہور میں جہاں میرے تایا اور میرے باپ نے سیاست کی تھی ، میرے تایا اس شہر سے دو بار الیکشن جیتے تھے ، میں مالشیا نہیں ہوں ،میں نے تمہارے لیے جان دی ہے مال دیا ہے ، نوکری نہیں کروں گا ، نوکری کروں تو صرف عوام کی کروں گا۔