”شہبازشریف نے 2008 میں مجھے فون کیا اور کہا کہ اس شخص کو تمہاری شکل پسند نہیں ہے اس لیے عہدہ چھوڑ دو اور ۔۔۔“ زعیم قادری نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ سن کر نوازشریف کے پیروں تلے بھی زمین نکل جائے گی

”شہبازشریف نے 2008 میں مجھے فون کیا اور کہا کہ اس شخص کو تمہاری شکل پسند نہیں ...
”شہبازشریف نے 2008 میں مجھے فون کیا اور کہا کہ اس شخص کو تمہاری شکل پسند نہیں ہے اس لیے عہدہ چھوڑ دو اور ۔۔۔“ زعیم قادری نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ سن کر نوازشریف کے پیروں تلے بھی زمین نکل جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )زعیم قادری نے کہاہے کہ شہبازشریف نے مجھے 2008 کے اوائل میں فون کر کے کہا کہ پنجاب کے صدر کو تمہاری شکل پسند نہیں ہے اس لیے جنرل سیکریٹری کا عہدہ چھوڑ دو میں نے حکم کی تعمیل کی ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زعیم قادری کا کہناتھا کہ ناپسند ہونے کی وجہ سے میری خدمت اور قربانی کو فراموش کرکے تبدیل کردیا گیا اور عہدوں سے ہٹادیا گیا، میں نے بہت کچھ برداشت کیا، 2013 میں جو لوگ پارٹی میں نہیں تھے انہیں وزرا بنادیا گیا، 10 سال میں پارٹی میں کسی نے ن لیگ کا دفاع نہیں کیا جتنا میں نے کیا۔
ان کا کہناتھا کہ میں نے ن لیگ کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کا آغاز کیا ، میں پانچ سال پابند سلاسل رہا ، آٹھ برس نوازشریف کا ترجمان رہا ، انفارمیشن سیکریٹری اور پھر جنرل سیکریٹری پنجاب رہا ، اس وقت وہ لوگ جو آج عہدوں پر بیٹھے ہیں ہمیں بے وقوف کہتے تھے ، وہ ہمیں کہتے تھے کہ تم کس دیوار کے ساتھ ٹکر مار رہے ہو، 2002 کے الیکشن میں کلثوم نواز اور نوازشریف کا کورنگ کینڈیڈیٹ تھا لیکن میری جگہ کچھ اور لوگوں کو آگے کر دیا گیا۔

مزید :

قومی -