قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے خالد جاوید کو نیا اٹارنی جنرل تعینات کردیا

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے خالد جاوید کو نیا اٹارنی جنرل تعینات کردیا
قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے خالد جاوید کو نیا اٹارنی جنرل تعینات کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے خالد جاوید کونیا اٹارنی جنرل تعینات کر دیاہے۔ذرائع کے مطابق قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کا استعفیٰ منظور کر لیااور ان کی جگہ خالد جاوید کونیا اٹارنی جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں قائم مقام صدر نے باضابطہ منظوری بھی دے دی ہے۔واضح رہے کہ اشتر اوصاف علی نے گزشتہ روز اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

مزید : قومی