تحریک انصاف کی زعیم قادری کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت ،مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ کارکنوں کا استحصال کیا :عبد العلیم خان

تحریک انصاف کی زعیم قادری کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت ،مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ...
تحریک انصاف کی زعیم قادری کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت ،مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ کارکنوں کا استحصال کیا :عبد العلیم خان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف نے زعیم قادری کوپار میں شمولیت کی دعوت دیدی،تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کارکنوں کا استحصال کیا ہے ۔ زعیم قادری تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کریں ان کا خیر مقدم کیا جائے گا ۔

دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان نے زعیم قادری کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔ انہوں نے کہا کہ زعیم قادری تحریک انصاف میں آجائیں ہم ان کااستقبال کریں گے ۔ مسلم لیگ ن کی اصلیت سامنے آچکی ہے ۔ اس پارٹی نے ہمیشہ کارکنوں کا استحصال کیا ہے ۔زعیم قادری تحریک انصاف میں آنے کا فیصلہ کریں ہم ان کا خیر مقدمہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ زعیم قادری پختہ سیاسی رہنما ہیں ان کو ان کا حق ملنا چاہئے ۔

مزید : قومی