یہ آدمی گھوڑے جیسا لباس پہن کر کیوں پھر رہا ہے؟ جواب جان کر آپ کے بھی شرم سے گال لال ہوجائیں گے
نیویارک(نیوز ڈیسک) قدرت نے انسان کو اشرف المخلوقات کے اعلٰی درجے پر فائز کیا ہے لیکن بعض انسان ایسے بدبخت واقع ہوتے ہیں کہ خود کو اس رتبے سے گرا کر جانوروں کی سطح پر آ جانے میں زیادہ خوشی محسوس کرتے ہیں۔ امریکی ریاست لوئزیانا سے تعلق رکھنے والے یہ چند افراد بھی ایک ایسی ہی شرمناک مثال ہیں۔ یہ اچھے بھلے صاحب حیثیت اور پڑھے لکھے لوگ ہیں لیکن ہر چند دن بعد ان پر ایسا جنون سوار ہوتا ہے کہ خود کو انسان سے گھوڑے میں بدل کر جانوروں جیسی حرکات شروع کر دیتے ہیں۔
دی مرر کے مطابق نیواورلینز کے علاقے میں یہ لوگ ہر ویک اینڈ پر کسی ایک دوست کے ہاں جمع ہوتے ہیں اور گھوڑوں کے ماسک پہن کر خود کو جانور بنا لیتے ہیں۔ ان میں مرد بھی شامل ہیں اور خواتین بھی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ان کا جنسی شوق ہے کیونکہ انسانوں کی بجائے گھوڑے بن کر وہ خود کو جنسی طور پر زیادہ متحرک اور پرجوش محسوس کرتے ہیں۔
گھوڑوں کے ماسک پہن کر اور کولہوں پر گھوڑے جیسی دم سجا کر یہ انسان سے جانور بن جاتے ہیں اور پھر جو جی میں آئے کرتے ہیں۔ شرم و حیا سے عاری ان لوگوں کا کہنا ہے کہ جب وہ گھوڑے بن جاتے ہیں تو انسانی پابندیوں سے آزاد ہو جاتے ہیں اور جانوروں کی طرح کھل کر وہ سب کچھ کرتے ہیں جو بصورت دیگر کرنے میں انہیں ہچکچاہٹ محسوس ہوتی ہے۔ انہوں نے یہ سلسلہ ایک عرصے سے شروع کر رکھا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ان کے ساتھ مزید لوگ بھی شامل ہو رہے ہیں۔