فیفا ورلڈ کپ ،آسٹریلیا اور ڈنمارک کا میچ ایک، ایک گول سے برابر

فیفا ورلڈ کپ ،آسٹریلیا اور ڈنمارک کا میچ ایک، ایک گول سے برابر
فیفا ورلڈ کپ ،آسٹریلیا اور ڈنمارک کا میچ ایک، ایک گول سے برابر

  

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیفا ورلڈ کپ کے تحت روس میں جاری گروپ سی کی ٹیموں آسٹریلیا اور ڈنمارک کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔

تفصیلات کے طمابق روس کے جنوب مغربی شہر سمارا میں کھیلے گئے اس میچ کے ساتویں منٹ میں ڈنمارک کے کرسٹیان ایرکسن نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی۔لیکن ڈنمارک کی برتری میچ کے 38 ویں منٹ میں اس وقت ختم ہوئی جب ڈینش کھلاڑی کی غلطی کے باعث آسٹریلین ٹیم کو پنالٹی ملی جس پر مائل جیڈینک نے گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا۔کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی سنسنی خیز مقابلہ ہوا اور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر خوب حملے کیے لیکن کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی اور مقابلہ 1-1 سے برابری پر ختم ہوااور کوئی ٹیم حریف پر برتری نہ حاصل کرسکی ۔

مزید : کھیل