الیکشن شفاف نہ ہوئے تو ملکی حالات پر برا اثر پڑے گا:خورشید شاہ
سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی پی کے رہنماخورشید شاہ نے کہا ہے کہاالیکشن صاف شفاف نہ ہوئے تو ملکی حالات پر برا اثر ہوگا۔فوج کی نگرانی میں انتخابات کرانے کا فیصلہ بہترعمل ہے۔تمام پارٹیوں کے عہدیداران میں ناراضی ہوتی رہتی ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق رہنماپیپلزپارٹی خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگوکر تے ہو ئے کہا کہ بی بی شہیدعوام کی خدمت پریقین رکھتی تھیں۔ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ جمہوریت کیلیے جنگ لڑی تھی۔ تمام پارٹیوں کے عہدیداران میں ناراضی ہوتی رہتی ہیں۔فوج کی نگرانی میں انتخابات کرانے کا فیصلہ بہترعمل ہے۔ اگر الیکشن صاف شفاف نہ ہوئے تو ملکی حالات پر برا اثر ہوگا۔الیکشن صاف شفاف ہونے چاہییں۔