اللہ تعالیٰ سے بات منوانے کا کیا فارمولا ہے؟؟؟
میں نے ایک سفید ریش بزرگ سے ایک سوال پوچھا : اللہ تعالیٰ سے بات منوانے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟ وہ مسکرائے ، قبلہ رو ہوئے ، پاؤں لپیٹے اور مجھ سے پوچھا ، “تمہیں اللہ سے کیا چاہیئے؟ ہم اس وقت جنگل میں بیٹھے تھے، گرمی کا موسم تھا ، سانس تک لینا مشکل تھا۔ میں نے اوپر دیکھا ، اوپر درختوں کے پتے تھے اور پتوں سے پرے گرم، پگھلتا ہوا سورج تھا۔ میں نے مسکرا کر عرض کیا۔ “ اگر بادل آ جائیں ، ذرا سی ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں تو موسم اچھا ہو جائے گا۔ وہ ہنسے اور آہستہ سے بولے۔ “ لو دیکھو“ وہ اس کے بعد بیٹھے بیٹھے رکوع میں جھکے اور پنجابی زبان میں دعا کرنے لگے۔ “ اللہ ! کاکے کی دعا قبول کر لے۔ اللہ ! ہماری سن لے۔“ وہ دعا کرتے جاتے تھے اور روتے جاتے تھے۔ پہلے ان کی پلکیں گیلی ہوئیں، پھر ان کے منہ سے سسکیوں کی آوازیں آئیں اور۔۔۔۔۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔