ہمارا مقابلہ ضیاءاور مشرف کی باقیات سے ہے،بلاول

ہمارا مقابلہ ضیاءاور مشرف کی باقیات سے ہے،بلاول
ہمارا مقابلہ ضیاءاور مشرف کی باقیات سے ہے،بلاول

  

لاڑکانہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہہمارا مقابلہ ضیاءاور مشرف کی باقیات سے ہے۔ فتح اہم ہوتی ہے،مگراصول زیادہ اہم ہوتے ہیں۔ایک لوٹوں کا تاج محل بنارہا ہے تو دوسرا عدالتوں کے پیچھے چھپ رہا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زارادی نے نظیر بھٹو کی 65 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ایک نے آمریت کی گود میں جنم لیا،اوردوسرا طالبان کے ذریعے وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہا ہے۔ آج بھی ہمارا مقابلہ ضیاءاور مشرف کی باقیات سے ہے۔یہ بھٹو ازم اور عوام کی فتح ہے۔ہم نفرت کی نہیں اصولوں اور عوام کی سیاست کرتے ہیں۔جمہوریت کا یہ نظام پاکستان پیپلزپارٹی نے دیا۔سب دوست دشمن اس بات پر متفق ہوگئے ہیں کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔فتح اور شکست کا فیصلہ اصولوں پر ہوتا ہے۔یہ ہمارے نظریہ کی فتح ہے وہ بھٹو کے دیے گئے ووٹ کے حق کو استعمال کررہے ہیں۔ بھٹو کو ختم کرنے والے بھٹو ازم کو ختم نہیں کرسکے۔بے نظیر کی شہادت بھی بے نظیر تھی۔بلاول بھٹو زرداری خطاب کے دوران آبدیدہ ہوگئے۔

مزید : قومی