’’جو لڑکی یہ شرمناک کام کرے اُسے پوری عمر مفت برگر دیں گے ‘‘  برگر کنگ نے ایسا اخلاق باختہ اشتہار دے دیا کہ پوری دنیا میں ہنگامہ برپا ہوگیا

’’جو لڑکی یہ شرمناک کام کرے اُسے پوری عمر مفت برگر دیں گے ‘‘  برگر کنگ نے ...
’’جو لڑکی یہ شرمناک کام کرے اُسے پوری عمر مفت برگر دیں گے ‘‘  برگر کنگ نے ایسا اخلاق باختہ اشتہار دے دیا کہ پوری دنیا میں ہنگامہ برپا ہوگیا

  

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں فٹ بال کی عالمی جنگ جاری ہے اورسبھی کمپنیاں اس بڑے عالمی مقابلے کی مناسبت سے اپنی مصنوعات کی تشہیری مہم جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم ایسے میں معروف فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کمپنی ’برگر کنگ‘ نے اپنی تشہیری مہم کے سلسلے میں روسی خواتین کو ایسی شرمناک پیشکش کر دی ہے کہ پوری دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق برگرکنگ نے روسی خواتین کو آفر کی ہے کہ وہ ملک میں کھیلنے کے لیے آئے فٹ بال کے کھلاڑیوں کے ساتھ جنسی تعلق استوار کریں اور ان کے بچوں کی مائیں بنیں، جو خاتون بھی کسی کھلاڑی کے بچے کی ماں بنے گی اسے کمپنی کی طرف سے 30لاکھ روسی روبلز (تقریباً57لاکھ روپے) کی رقم انعام میں دی جائے گی اور اس کے ساتھ اسے عمر بھر کے لیے ’برگر‘ مفت مہیاکیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کی اس اشتہاری مہم کو ’دی بیسٹ فٹ بال جینز‘ (The best football Genes)کا نام دیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ’’اس طرح خواتین بہترین فٹ بالروں کے بچوں کو جنم دیں گی جس کا فائدہ روس کو ہو گا اور فٹ بالرز کے بہترین جینز سے پیدا ہونے والے بچے بڑے ہو کر روسی ٹیم میں شامل ہو کر ملک کو فتح سے ہمکنار کریں گے۔‘‘کمپنی کی طرف سے یہ اشتہار روسی سوشل میڈیا نیٹ ورک ’وی کے‘ پر پوسٹ کیا گیا تاہم شہریوں کی طرف سے اس پر شدید تنقید کیے جانے پریہ پوسٹ ہٹا دی گئی۔ خواتی کے حقوق کی تنظمیں بھی اس اشتہار پر میدان میں کود پڑی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ’’کمپنی کا اشتہار انتہائی گھٹیا اور صنفی امتیاز پر مبنی ہے۔‘‘ کڑی تنقید پر برگرکنگ کی طرف سے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم اپنے اس اشتہار پر معافی کے خواستگار ہیں۔ ہمارا یہ اعلان بہت ناگوار گزرنے والا تھا۔ ہمیں یہ پوسٹ نہیں کرنی چاہیے تھی۔‘‘

مزید : ڈیلی بائیٹس