50سالہ خاتون نے 12سالہ بچے سے شادی کرلی کیونکہ ۔۔۔ وجہ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

50سالہ خاتون نے 12سالہ بچے سے شادی کرلی کیونکہ ۔۔۔ وجہ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا ...
50سالہ خاتون نے 12سالہ بچے سے شادی کرلی کیونکہ ۔۔۔ وجہ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کم عمری کی شادیوں کے مسئلے کو عموماً غریب اور ترقی پذیر ممالک سے منسوب کیا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ امریکہ جیسے ترقی یافتہ ممالک بھی اب تک اس لعنت سے پوری طرح باہر نہیں نکل پائے جہاں آج بھی ہر سال ہزاروں 18سال سے کم عمر لڑکے لڑکیوں کی شادیاں ہوتی ہیں اور وہاں لوگ ان شادیوں پر کوئی خاطر خواہ ردعمل بھی ظاہر نہیں کرتے۔ گزشتہ روز ایک 50سالہ دلہن اپنے 12سالہ دولہے کے ہمراہ تصاویر بنوانے نیویارک کے ٹائمز سکوائر میں آ گئی اور کئی گھنٹے یہ جوڑا وہاں گھومتا رہا لیکن دو چار لوگوں کے علاوہ ان پر کسی نے توجہ ہی نہیں دی، حالانکہ دولہا دلہن کی عمروں کا فرق واضح نظر آ رہا تھا اور کم عمر دولہے کے چہرے کی پریشانی بھی۔
دراصل یہ نقلی دولہا دلہن تھے جنہیں کوبے پرسین نامی نوجوان ٹائمز سکوائر میں لے کر آیا تھا۔ وہ ایک سماجی تجربہ کر رہا تھا اور دیکھنا چاہتا تھا کہ لوگ کم عمر لڑکے کی عمررسیدہ عورت کے ساتھ شادی پر کیسا ردعمل دیتے ہیں۔ کوبے پرسین اس جوڑے کے ساتھ خود فوٹوگرافر بن کر آیا تھا۔ انہوں نے جتنا وقت ٹائمز سکوائر میں گزارا اس دوران صرف دو لوگوں نے اس بے جوڑ شادی پر غصے کا اظہار کیا، باقی اکثر لوگ چہرے پر ناگواری کے تاثر کے ساتھ آگے بڑھ گئے۔ ایک خاتون نے اس جوڑے کے پاس رک کر دولہے کی عمر پوچھی جس پر دلہن نے بتایا کہ اس کی عمر 12سال ہے۔ اس پر خاتون نے کہا کہ اس کے والدین کدھر ہیں؟ دلہن نے جواب دیا کہ میں نے اس کے والدین کی اجازت سے اس کے ساتھ شادی کی ہے اور یہ قانونی شادی ہے۔ اس پر اس خاتون نے غصے سے کہا کہ ’’یہ شادی ہر لحاظ سے گھٹیا اور قابل نفرت ہے۔ ایسی کرپٹ حکومت سے توقع ہی کیا کی جا سکتی ہے۔‘‘

یو ٹیوب پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں کوبے پرسین کا کہنا تھا کہ ’’ہم یہ ویڈیو نیویارک سٹیٹ میں بنا رہے تھے جہاں 18سال سے کم عمر لڑکے لڑکی کی شادی غیرقانونی ہے۔ اس کے باوجود زیادہ تر لوگ 12سالہ لڑکے کی شادی کو نظرانداز کرکے آگے بڑھ گئے جو کہ مایوس کن سماجی رویہ ہے۔‘‘ واضح رہے کہ امریکہ کی 38ریاستوں میں 2000ء سے 2010ء کے دوران 1لاکھ 70ہزار کم عمر لڑکے لڑکیوں کی شادیاں ہوئیں۔ گرلز ناٹ برائیڈز نامی تنظیم کے مطابق عالمی سطح پر ہر سال 1کروڑ 20لاکھ 18سال سے کم عمر لڑکیوں کی شادیاں ہوتی ہیں۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

ڈیلی بائیٹس -