نگران حکومت کی بنیادی ذمہ داری منصفانہ، شفاف اور غیر جانبدار انہ انتخابات کا انعقادہے:میاں نعمان کبیر

نگران حکومت کی بنیادی ذمہ داری منصفانہ، شفاف اور غیر جانبدار انہ انتخابات کا ...
نگران حکومت کی بنیادی ذمہ داری منصفانہ، شفاف اور غیر جانبدار انہ انتخابات کا انعقادہے:میاں نعمان کبیر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران صوبائی وزیر محنت و لائیو سٹاک پنجاب میاں نعمان کبیر نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کا معیشت میں کلیدی کردا ر ہے ،بزنس کمیونٹی کے جائز مسائل کے حل کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں گے،انڈسٹریل اسٹیٹس میں صحت کی سہولتوں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے،نگران حکوت کی بنیادی ذمہ داری منصفانہ، شفاف اور غیر جانبدار انہ انتخابات کا انعقاد ہے تا ہم محدود آئینی مدت میں عام آدمی کوریلیف کی فراہمی کیلئے جو بن پڑا کریں گے، لائیو سٹاک کے شعبہ میں بڑا پوٹینشل موجود ہے اورلائیوسٹاک کے شعبہ کو فروغ دے کر غربت اور بے روز گاری جیسے مسائل پر قابو پا یا جا سکتا ہے ،لائیو سٹاک کے فروغ کیلئے پنجاب کے روائتی کلچر کو بحال کرنے کی ضرورت ہے، لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانا وقت کی ضرورت ہے ،لائیو سٹاک، لیبر اور ٹرانسپورٹ کے محکموں کے بورڈ ز میں بزنس کمیونٹی کی بھر پور نمائندگی ضروری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  ایوان صنعت و تجارت میں بزنس کمیونٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےنگران صوبائی وزیر میاں نعمان کبیر نے کہا کہ  بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے ہر وقت حاضر ہوں اور میرے دفاتر کے درواوزے ہمیشہ ان کے لیے کھلے ہیں۔ صوبائی وزیر نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا نگران حکومت کا بنیادی کام انتخابات کے شفاف اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانا ہے اورنگران حکومت اپنی یہ قومی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائے گی ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنی محدود آئینی مد ت میں ریلیف کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے، اس حوالے سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب بھی انتھک محنت کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے دودھ کے نرخوں میں کمی لانے کیلئے بھی کام کررہے ہیں،جلد خوشخبری ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سوشل سیکیورٹی سے متعلقہ زیر التواء کیسز کو جلد نمٹانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں اوران کیسوں کو روزانہ کی بنیاد پر سننے کیلئے آلٹر نیٹ ڈسپیوٹ ریزالوکمیٹیاں بنائی جائیں گی،انتخابات بر وقت ہوں گے ،قوم سے کیا وعدہ پورہ ہو گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور