وہ ملک جہاں پر انٹرنیٹ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ، لیکن وجہ ایسی کہ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

وہ ملک جہاں پر انٹرنیٹ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ، لیکن وجہ ایسی کہ جان کر آپ ...
وہ ملک جہاں پر انٹرنیٹ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ، لیکن وجہ ایسی کہ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الجیئرز(مانیٹرنگ ڈیسک) دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر جزوی طور پر انٹرنیٹ کی بندش ہمارے ہاں بھی کی جاتی ہے لیکن شمالی افریقہ کے ملک الجیریا میں مکمل طور پر انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ہے اور اس کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق الجیریا میں ہائی سکول کے امتحانات چل رہے ہیں اور حکومت نے امتحانات میں نقل کو روکنے کے لیے ملک بھر میں انٹرنیٹ بند کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پیپر کے دورانیے میں روزانہ ملک بھر میں انٹرنیٹ بند رہے گا تاکہ موبائل فونز کے ذریعے کمرہ امتحان میں معلومات کا تبادلہ نہ ہو سکے۔ 
رپورٹ کے مطابق الجیریا میں نقل کا مسئلہ انتہائی گھمبیر ہو چکا ہے اور گزشتہ دو سال سے انٹرنیٹ کے ذریعے پیپر لیک ہونے کے اکثر واقعات پیش آئے ہیں جس کے باعث حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ کیا گیا۔ الجیریا کی وزیرتعلیم نوریا بینگبریت کا کہنا تھا کہ ’’امتحانات کے دنوں میں ملک بھر میں فیس بک بھی بند رکھی جائے گی کیونکہ ماضی میں سب سے زیادہ پیپر فیس بک کے ذریعے ہی لیک ہوئے ہیں۔ ہم بھی اپنے اس فیصلے پر خوش نہیں ہیں لیکن پیپرز کو لیک ہونے اور کمرۂ امتحان نقل کی بڑھتی شرح کو روکنے کے لیے یہ ناگزیر ہو چکا تھا۔ ‘‘