’’21جون کے بعد اب ۔۔۔‘‘ دنیا کے خاتمے میں کتنا وقت رہ گیا ؟ سب سے خوفناک پیشنگوئی کر دی گئی 

’’21جون کے بعد اب ۔۔۔‘‘ دنیا کے خاتمے میں کتنا وقت رہ گیا ؟ سب سے خوفناک ...
’’21جون کے بعد اب ۔۔۔‘‘ دنیا کے خاتمے میں کتنا وقت رہ گیا ؟ سب سے خوفناک پیشنگوئی کر دی گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے خاتمے کے متعلق اب تک کئی پیش گوئیاں کی جا چکی ہیں تاہم ان میں سے کوئی ایک بھی درست ثابت نہیں ہوئی۔ اور اب اس حوالے سے اب تک کی سب سے خوفناک پیش گوئی منظرعام پر آ گئی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق بائبل کے حوالے سے کی گئی اس پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ آج 21جون 2018ء کا دن دنیا کی بقاء کا آخری دن ہے۔ کل سے قیامت کا آغاز ہو جائے گا اور دنیا تباہ ہو جائے گی۔‘‘
یہ پیش گوئی سٹیو فلیچر نامی شخص نے کی ہے جو اس سے قبل بھی ایسی کئی پیش گوئیاں کر چکے ہیں۔ سٹیو کا کہنا ہے کہ ’’وقت ختم ہو چکا، کل سے جہنم کے تمام دہانے کھول دیئے جائیں گے۔‘‘ سٹیو نے اس پیش گوئی کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’’بہت سے لوگ یقین رکھتے ہیں کہ قیامت ’بلی گراہم ‘ (Billy Graham)کی موت کے کچھ ہی عرصے بعد آئے گی اور بلی گراہم کی موت رواں سال 21فروری کو ہو چکی ہے۔ 21فروری وہ تاریخ ہے جس روز حضرت موسیٰ علیہ السلام دنیا سے رخصت ہوئے تھے۔21فروری اور 21جون کا درمیانی عرصہ 120دن پر مشتمل ہے۔ 120کا عدد یہاں انتہائی اہم ہے کیونکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی عمر 120سال تھی۔ اس کے علاوہ بھی کئی ایسے شواہد موجود ہیں جن کی بناء پر میں یہ پیش گوئی کر رہا ہوں کہ آج دنیا کا آخری دن ہے اور کل سے قیامت کی تباہیاں جاری ہو جائیں گی۔‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -