شاہد آفریدی نے پختونخواہ کی ٹیم خریدنے کا اعلان کردیا ،جاوید آفریدی کو بڑا جھٹکا لگ گیا

شاہد آفریدی نے پختونخواہ کی ٹیم خریدنے کا اعلان کردیا ،جاوید آفریدی کو بڑا ...
شاہد آفریدی نے پختونخواہ کی ٹیم خریدنے کا اعلان کردیا ،جاوید آفریدی کو بڑا جھٹکا لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے آل ٹائم سٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کرکٹ سے ریٹائر منٹ کے بعدفلاحی کاموں پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں اور اس سلسلے میں وہ فنڈریزنگ کے لیے دنیا بھر میں جا کر چندہ اکھٹا کرتے ہیں ۔شاہد آفریدی پاکستان میں فلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی سرگرم رہتے ہیںاور یہ ہی وجہ ہے کہ انہوں نے سپر باکسنگ لیگ کے لیے پختونخواہ کی ٹیم خریدنے کا اعلان کردیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان میرا جنون ہے اور اس کے لوگ میرا پیار ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے باکسر وں میں بہت صلاحیت ہے اور پاکستانیوں کے لیے میں پختونخواہ وارئر باکسنگ ٹیم خریدوں گا ۔انہوں نے کہا کہ یہ کام دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں اور پختونخواہ کے لوگوں کے لیے ہے ،امن کی جنگ شروع ہونے دیں ۔

مزید :

کھیل -