میرا کوئی ذاتی گھر نہیں ہے،وراثت میں ایک پلاٹ ملا ہے :نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا دوست محمدخان

میرا کوئی ذاتی گھر نہیں ہے،وراثت میں ایک پلاٹ ملا ہے :نگران وزیراعلی ...
میرا کوئی ذاتی گھر نہیں ہے،وراثت میں ایک پلاٹ ملا ہے :نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا دوست محمدخان

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان نے اپنے اثاثہ جات کے حوالے سے خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیئے گئے اثاثہ جات اُن کی 2016-17 کی تنخواہ کے حوالے سے ہیں جن میں سے تقریباً25 لاکھ روپے ٹیکس کٹتا تھا ۔

نگران وزیراعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ2005 میں پشاور ہائی کورٹ کے9 ججزسمیت اُن کو بھی سیکٹر جی۔14 اسلام آباد میں پلاٹ ملا تھا جس کے لئے انہوں نے پانچ لاکھ روپے جمع کئے ہیں جس کے آدھے بلاک پر ابھی تک انکروچمنٹ ہے اور اُنہیں ابھی تک حتمی الاٹمنٹ نہیں ملی جبکہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی طرف سے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے اخراجات ڈالے گئے ہیں۔ دوست محمد خان نے مزید واضح کیا کہ اُن کا تو ذاتی گھر بھی نہیں ہے ۔ وراثت میں اُن کے دوبھائیوں کو گھر ملا جبکہ اُنہیں گھر کے عوض ایک پلاٹ دیا گیا ۔ دوست محمد خان  نے کہاکہ اُنہوں نے سپریم کورٹ ممبر شپ کیلئے دولاکھ روپے جمع کرائے ہیں تاہم ابھی تک پلاٹ نہیں ملا ۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور