پاکستانیوں کیلئے سب سے زیادہ تشویش ناک خبر آگئی ، عالمی ادارے نے ایسا اعلان کر دیا کہ بہت بڑا خطرہ پیدا ہوگیا
سنگاپور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک جانب الیکشن کے آمد آمد ہے تو دوسری جانب پاکستان کے اقتصادی مسائل میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہاہے۔ ان مشکل حالات میں ایک اور پریشان کن خبر بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز انویسٹرز سروس کے جانب سے سامنے آئی ہے جس نے گذشتہ روز پاکستان کی B3ریٹنگ تو برقرار رکھی لیکن آؤٹ لک کو مثبت سے منفی کردیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ’’Outlookکو تبدیل کرکے منفی کرنے کے فیصلے کی بنیاد بیرونی رسک میں اضافہ ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائز کم سطح پر آچکے ہیں، باہر سے سرمایہ کاری نہیں آرہی ، اور اگلے ایک سے ڈیڑھ سال میں زرمبارلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوتا نظر نہیں آرہا۔ ذخائر میں کمی کی وجہ سے مناسب قیمت پر بیرونی فنانسنگ کا جاری رہنا خطرے سے دوچار ہے جس کے نتیجے میں حکومتی لیکویڈڈیٹی کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ ‘‘
دوسری جانب یہ بات قدرے حوصلہ افزاء ہے کہ انفراسٹرکچر اور توانائی کی سپلائی میں آنے والی بہتری کے باعث ابھی اس بات کا امکان موجود ہے کہ شرح نمومیں بہتری لائی جا سکتی ہے ، جس کا اظہار B3ریٹنگ برقرار رکھنے کی صورت میں ہو رہا ہے۔ توانائی پراجیکٹس میں آنے والی بہتری کے باعث اس بات کا امکان موجود ہے کہ پاکستانی معیشت اندونی و بیرونی جھٹکوں کا مقابلہ کر سکے گی۔ اقتصادی شرح نمو کے بارے میں بھی اندازہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ GDPکے پانچ فیصد سے زیادہ رہے گی، تاہم اگلے مالی سال کے دوران افراط زر کی شرح چار فیصد سے بڑھ کر سات فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔